05:33 , 19 جون 2026
Watch Live

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو تھانہ شالیمار کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور 31 اگست کی شام تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر اسے زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا نام اور تصویر تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل شواہد کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION